الخدمت فاؤنڈیشن لاہورنے معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کیں
لاہور ( پ ر) نصیر آباد کے علاقے میں الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کی جانب سے صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے مستحق معذور اور بزرگ افراد میں ویل چیئر تقسیم کیں ۔ اس موقع پر علاقہ کی سماجی و سیاسی شخصیت یونین کونسل کے کونسلر قدیر شکیل اور اہل علاقہ بھی موجود تھے ۔ اہل علاقہ میں معذور اور بزرگ افراد میں ویل چیئر تقسیم کے بعد صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن لاہور سمیت ملک بھر میں غریب، نادار ، ضرورت منداور مستحقین کو ضروریات زندگی مہیا کر رہی ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر ررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نصیر آباد میں الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام گذشتہ دنوں فری میڈیکل لیب کا انعقادبھی کیا گیا۔
جس میں 400سے زائد ضرورت مندوں اور مریض مستفید ہوئے ۔200 سے زائد افراد نے الخدمت لیب کی طرف سے لگائے گئے کیمپ میں اپنے بلڈ گروپ اور متعدد مختلف موذی بیماریوں کے فری ٹیسٹ کروائے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن شہر بھر میں سینکڑوں پروجیکٹس پر کام رہی ہے ۔
الخدمت