''خوددارپاکستان ہماراایمان''کے زیر عنوا ن ایک پروقار قومی سیمینار
لاہور(پ ر)ورلڈکالمسٹ کلب کے زیراہتمام 24نومبر بروز جمعتہ المبارک دوپہر2بجے نظریہ پاکستان ٹرسٹ لاہور میں ''خوددارپاکستان ہماراایمان''کے زیر عنوا ن ایک پروقار قومی سیمینار منعقدہوگا۔سیمینار کی تیاریوں کے سلسلہ میں ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین اورسینئر کالم نگار محمددلاورچودھری کی صدارت میں ہونیوالے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔ ۔ورلڈکالمسٹ کلب برطانیہ کے صدر ،سینئر کالم نگاراوردانشور سمیع اللہ ملک اجلاس کے مہمان خصوصی تھے ۔ مرکزی سینئر وائس چیئرمین،ممتازقانون دان اورکالم نگار میاں محمدسعید کھوکھر،مرکزی صدر مظہربرلاس ، مرکزی سیکرٹری جنرل محمدناصراقبال خان، مرکزی سینئر نائب صدور سردار مرادعلی خان،افتخارمجاز،قاضی سعد اختر قریشی و دیگر نے شرکت کی۔