کم عمر لڑکی سے شادی کرنےوالے کاشخص کی ضمانت خارج،ملزم فرار

کم عمر لڑکی سے شادی کرنےوالے کاشخص کی ضمانت خارج،ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے کم عمر لڑکی سے شادی کرنے والے کاہنہ کے رہائشی رمضان کی ضمانت خارج کردی ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا،ایڈیشنل سیشن جج رانا ناصر جاوید کی عدالت میں کاہنہ کے رہائشی اکبر نے اپنے وکیل رانا گلفام کی وساطت سے ملزم رمضان کی ضمانت خارج کرانے کے لیے درخواست دائر کی۔ درخواست میں مو¿قف اختیار کیاگیا کہ ملزم رمضان نے پندرہ سالہ نبیلہ کو ورغلا کر اغوا کیا اور بعد میں اس سے نکاح کرلیا، جبکہ برتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق نبیلہ ابھی نابالغ ہے۔




 ایڈووکیٹ رانا گلفام نے عدالت کو بتایا کہ عدالتوں میں نکاح خوان حضرات پر مشتمل ایک ایسا گروہ سرگرم ہے، جو بھاری معاوضہ لینے کے عوض کم عمر لڑکیوں کا بغیر تصدیق کیے نکاح کرادیتے ہیں۔





ملزم رمضان نے بھی اسی گروہ کے ساتھ مل کرپندرہ سالہ نبیلہ سے دھوکے سے نکاح کیا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد رمضان کی ضمانت خارج کردی، جس پر ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔