ماڈل ٹاون اغوا ءمقدمہ، امریکن ڈاکٹرکے مقدمہ کی سماعت آج ہوگی

ماڈل ٹاون اغوا ءمقدمہ، امریکن ڈاکٹرکے مقدمہ کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ماڈل ٹاون سے اغوا ءہونے والے امریکن ڈاکٹر ( وارس سٹائن ) کے مقدمہ کی سماعت آج 22اکتوبر کوہوگی۔گزشتہ سماعت پر عدالت میں استغاثہ کے گواہ انسپکٹر افتخار رسول موجود تھے تاہم وکیل صفائی کے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی گئی تھی ۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے ملزم سیف الرحمان اور حافظ عمران کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے جس میں ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکن ڈاکٹر وارس سٹائن کو اغواءکر کے اس کی رہائی کے لئے اپنے ساتھی گرفتار طالبان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔