جنگلی بلی کی طوطے پر حملے کی نایاب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جنگلی بلی کی طوطے پر حملے کی نایاب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)بلیاں، خصوصاً جنگلی بلیاں پرندوں کو کھانے کی نہایت شوقین ہوتی ہیں اور اکثر ان پر حملہ آور ہو کر انہیں اپنا شکار بنا لیتی ہیں۔جنوبی امریکی ملک پیرو میں بھی ایک جنگلی بلی کے طوطے پر شکار کے منظر کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا۔ویڈیو میں جنگلی بلی رنگین طوطے مکاؤ پر شکار کرتی نظر آرہی ہے۔مکاؤ لمبی دم والا ایک رنگین اور جسامت کے لحاظ سے سب سے بڑا طوطا ہے جو بہت جلد سیکھنے اور انسانوں کی نقل اتارنے کے لیے مشہور ہے۔چلتے چلتے آپ کو جنگلی بلیوں پر کی جانے والی ایک تحقیق سے آگاہ کرتے چلیں کہ جنگلی اور گھریلو بلیوں کی جینز میں کچھ خاص فرق نہیں ہوتا۔صدیوں قبل جنگلی بلیاں انسانوں سے اس قدر مانوس ہوئیں کہ ان کی آنے والی نسلوں کی فطرت بدل گئی جس کے بعد وہ انسانوں کی دوست بن گئیں۔