پروازیں منسوخ اور ٹکٹوں کی رقوم واپس نہ کرنے پر چیئرمین شاہین ایر لائنز کونوٹس

پروازیں منسوخ اور ٹکٹوں کی رقوم واپس نہ کرنے پر چیئرمین شاہین ایر لائنز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے بکنگ کے باوجودجدہ سے واپسی کی پروازمنسوخ کرنے اورٹکٹوں کی رقوم واپس نہ کرنے پرچیئرمین شاہین ایئرلائنز،چیف ایگزیکٹو،ڈائریکٹراور سینئرسیلزایگزیکٹوایمپرس روڈکو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19نومبر تک جواب کے لیے طلب کرلیا ہے۔مغلپورہ کی رہائشی خاتون رخسانہ آصف سمیت چھ افرادنے صارف عدالت کے جج خواجہ حسن علی کے پاس درخواست دائرکی تھی۔درخواست میں چیئرمین شاہین ایئرلائنز،چیف ایگزیکٹو،ڈائریکٹراور سینئرسیلزایگزیکٹوایمپرس روڈکیخلاف دس لاکھ روپے ہرجانے کادعویٰ دائرکیاگیاتھا۔۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ انہوں نے جدہ سےواپسی کیلئے شاہین ایئرلائنزکے پاس سیٹ بک کرائی تھی واپسی کیلئے ایئرپورٹ پہنچے توپروازمنسوخ ہوچکی تھی جس سےانہیں سفرکرنے میں شدیددشواری کاسامناکرناپڑا۔ٹکٹوں کی رقوم واپسی کیلئے متعلقہ افسران سےرابطہ کیاگیالیکن انہوں نے بات نہیں سنی۔لہذاانہیں کمپنی سے ہرجانہ دلوایاجائے۔