نیب پنجاب کا بینکنگ ایکسپرٹ رشوت کے الزام میںگرفتار عدالت میں پیش کردیا

نیب پنجاب کا بینکنگ ایکسپرٹ رشوت کے الزام میںگرفتار عدالت میں پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)نیب پنجاب نے اپنے ہی بینکنگ ایکسپرٹ محمد زاہداسد کو 1 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔احتساب عدالت نے ملزم کا 14روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیاہے۔احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ کے بینکنگ ایکسپرٹ محمد زاہد اسد کو عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ زاہد اسد نے نیب کے کیس میں ملوث ملزم کوکیس سے فارغ کرانے کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت وصول کی۔ ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا ہے اس سے پوچھ گچھ کرنی ہے کہ یہ اور کتنے لوگوں سے رقم وصول کرچکا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے نیب پنجاب کو زاہد اسد کا چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیاہے۔