11سے زائدپولیس ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمات میں متعدد بار طلبی کے باوجود بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر 11سے زائدپولیس ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ اوز کو حکم دیا ہے کہ انہیں آئندہ تاریخ پرگرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔عدالت نے تھانہ لوئر مال میں درج قتل کے مقدمہ بطور گواہ پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر محمد اعجاز ،اور محمد اشرف ،کانسٹیبل نصرللہ ،اصغر علی ،محمد علی اور محمود احمد جبکہ تھانہ برکی میں درج قتل کے مقدمہ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نفیس اور محمد امجد سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔