بغیر لائسنس میڈیکل سٹو ر چلانے والے کوایک سال قید

بغیر لائسنس میڈیکل سٹو ر چلانے والے کوایک سال قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )چیئرمین ڈرگ کورٹ نے بغیرلائسنس میڈیکل سٹورچلانے کے الزام میں سعید کو ایک سال قید اور 30ہزا ر روپے جرمانے کی سز اکا حکم سنا دیا ہے۔ ملزم کے خلافمقدمہ درج تھا کہ وہ مجازحکام سے اجازت لئے بغیر شاہدرہ میں میڈیکل سٹور چلا رہا تھا۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز مقدمے کی سماعت مکمل کرکے ملزم کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔ملزم کو ڈرگ انسپکٹر نے گرفتار کیا اور چالان فاضل عدالت میں پیش کر دیا۔ ملزم کو قبل ازیں بھی جرمانے کی سزا ہو چکی ہے۔