پنجاب یونیورسٹی، مختلف سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

پنجاب یونیورسٹی، مختلف سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے یاسر رحمان ولدعبدالرحمان کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے”آرسینک کے مزاحمتی بیکٹیریا کا تجزیہ اور آرسینک آلودہ زمین کے مائیکرو بییل کمیونٹی کے فنکشنل جینز کا تجزیہ“ کے موضوع پر،عابدہ لطیف دختر محمد لطیف ارشد کوفارماسیوٹیکل کیمسٹری (فارمیسی ) کے مضمون میں ان کے”کالی گاجر کی جڑ کے جوہر کا تجزیاتی و حیاتیاتی و جذب و تقسیم اور استحکام کا مطالعہ “کے موضوع پر ، یوسف جمال ولد حسن الدین اشرف کواپلائیڈ سائیکالوجی کے مضمون میں ان کے”ہاﺅس جاب ڈاکٹر ز کی پیشہ ورانہ زندگی کے تناﺅ اور اس سے نبٹنے پر رجائیت پسندی اور شخصیت کی مضبوطی کے اثرات“کے موضوع پراورمحمد رﺅف احمدولد بشیر احمد کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے”جوڑوں کی بیماری میں سٹم سیل اور کونڈرو سائٹس کا کردار“کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔