باری باری اقتدار میں آنے والے ایک دوسرے کا احتساب نہیں کر سکتے،الطافشاہد

باری باری اقتدار میں آنے والے ایک دوسرے کا احتساب نہیں کر سکتے،الطافشاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ جس طرح ایک ڈاکودوسرے ڈاکوکااحتساب نہیں کرسکتا،بالکل اس طرح باری باری اقتدارمیں آنیوالے دوخاندان ایک دوسرے کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کر سکتے ۔ حکمران جماعت اورزرداری لیگ کے درمیان مفاہمت نہیں بلکہ منافقت کارشتہ قائم ہے۔ پچھلے چھ برسوں میں پاکستان میں بدترین کرپشن ہوئی مگرکوئی گرفتارہوا اورنہ کسی کااحتساب کیا گیا حکومت پاکستان کی ہدایت پرسابق صدرآصف علی زرداری کوامریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے مکمل سفارتی پروٹوکول دیا


جبکہ دوسری طرف سابق صدرمملکت اورسابق آرمی چیف جنرل (ر)پرویز مشرف کواپنے ملک کے اندربدترین سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے وہ ایک اعلیٰ سطحی سے خطاب کررہے تھے چودھری تبریز، اورھا چودھری ،پرویز نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی،اورسیّدسلمان اکبرنے بھی خطاب کیا ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ انتخابی مہم کے دوران آصف زرداری کوسڑکوں پرگھسیٹنے کادعویٰ کرنیوالے اقتدار میں آنے کے بعد ان کی راہوں میں پلکیں بچھارہے ہیں جبکہ عوام کوسڑکوں پرگھسیٹا اوران کاخون چوساجارہا ہے آصف زرداری کااحتساب کرناتھامگر اسے پروٹوکول دیاجارہا ہے اورجس قومی ہیر وپرویز مشرف کوپلکوں پربٹھانا تھا اسے اپناقومی کرداراداکرنے سے روکاجارہا ہے۔


۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
 موجودہ اورسابقہ حکمران پارٹیوں کے درمیان منافقانہ مفاہمت کے ہوتے ہوئے پاکستان میں جمہوریت پنپ سکتی ہے اورنہ عوام کوشریک اقتدارکیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آج اگرپرویزمشرف اقتدارمیں ہوتے تواسرائیل معصوم فلسطینیوں پرظلم کے پہاڑنہ توڑتا ۔صدریاوزیراعظم توکوئی بھی بن سکتا ہے مگر پرویز مشرف کی طرح لیڈر ہرکوئی نہیں بن سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ پرویز مشرف کی قائدانہ صلاحیتوں کا مداح ہے ۔