فرزانہ قتل کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی گئی

فرزانہ قتل کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر3 کے ہارون لطیف نے فرزانہ قتل کیس کی سماعت آج 24جولائی تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر پولیس نے ملزمان مقتولہ کے باپ محمد عظیم،بھائی محمد زاہد اور غلام علی اس کے سابق شوہر مظہر اقبال اور بہنوئی جہان خان کو جیل سے لا کر عدالت کے روبرو پیش کیا ملزمان کے وکیل منصوالرحمٰن خان آفریدی نے استغاثہ کی جانب سے گواہ مقدمے کے تفتیشی افسر اور تھانہ مزنگ کے 5مزید پولیس ملازمین کے بیان پر اپنی جرح مکمل کی ،روزنامچہ کے ریکارڈ کے مطابق 27 مئی کو کو رپٹ نمبر7 مرتب کی گئی جس کے تحت کاروائی کی گئی مگر ایف آئی آر رپٹ نمبر9 کے تحت درج کی گئی ہے جو کہ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس نے رپٹ کو روک کر مقدمہ درج کیا ہے اس کا نوٹس لیا جائے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ پسند کی شادی کرنے والی فرزانہ بی بی اپنے شوہر کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ میں بیان قلمبند کروانے کے لئے آئی تھی جہاں پر اسے بھائیوں،باپ ،سابق شوہر اور بہنوئی سمیت دیگر افراد نے قتل کردیا تھا