بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ دینا بلدیاتی نظام پر عدم اعتماد ہے، ذکراللہ مجاہد

بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ دینا بلدیاتی نظام پر عدم اعتماد ہے، ذکراللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوئے ایک سال ہونے کو ہے لیکن حکومت نے بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل نہیں کیے ہیں جو بلدیاتی نظام پر عدم اعتما دکی دلیل ہے ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انھوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شہر کے اندر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، گلیاں اور سڑکیں سٹریٹ لائٹیں نہ ہونے کی بنا پر تاریکی کا شکار ہیں ۔ جس کی وجہ سے آئے روز حادثات روزکا معمول بن گئے ہیں۔ جرائم پیشہ افراد گزرنے والوں کو آسانی سے لوٹنے لگے ہیں۔ سٹریٹ لائٹس اور سڑکوں کی تعمیر ومرمت اوردیکھ بھال پر مامور افراد اور ادارے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے قاصر ہیں۔انھوں نے کہا کہ لاہور انتظامیہ عوامی مسائل سے غافل بار بار یاد دہانی اور اخباری خبروں کے باوجود مسائل پر توجہ نہیں دے رہی۔ انھوں نے کہا کہ شاہراہوں پر صرف ایک لائٹ جل رہی ہوتی ہے تو دوسری خراب ہوتی ہے اور کئی کئی میٹر فاصلے تک بعض سڑکیں مکمل طور پر تاریکی میں ڈوبی رہتی ہیں اور ان سڑکوں پر شہری وزانہ جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں لٹتے ہیں اور موبائل فون سمیت قمیتی اشیاء سے محروم ہو جاتے ہیں جبکہ پولیس ان واقعات کے مقدمات اندارج نہیں کرتی جس کی وجہ سے بہت سے واقعات حکومت اور میڈیا کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔