حکومت کی کامیابیوں سے مخالفین کے پراپیگنڈے دم توڑ چکے ہیں،سہیل شوکت

حکومت کی کامیابیوں سے مخالفین کے پراپیگنڈے دم توڑ چکے ہیں،سہیل شوکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)حکومتی دو سالہ ریکارڈ کامیابیو ں سے مخالفین کے تمام تر پروپیگنڈہ دم توڑ چکے ہیں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری، معاشی، تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنائی گئی حکمت عملی بارآور ثابت ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار ایم این اے سہیل شوکت بٹ، چوہدری حسن طارق اعوان، چوہدری شہزاد جٹ،چوہدری عرفان اسلم نے بھنگالی گاؤں میں کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ احتجاجی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے ہرگز مخلص نہیں دھرنے والے اپنے ذاتی عزائم کی تکمیل کیلئے ملکی ترقی کے خلاف سازش کر رہے ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے مخالفین کے منفی ہتھکنڈوں اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو چکا ہے    حکومت کے دو سالہ مختصر عرصہ میں مہنگائی اور لاڈشیڈنگ پر قابو پانے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے عام انتخابات میں کیے گئے وعدوں کی تعبیر بہت جلد عوام اپنی آنکھوں کے سامنے ایک روشن پاکستان کی شکل میں دیکھیں گے۔