سی آئی اے نوانکوٹ نے چوری میں ملوث 2ملزموں کو عدالت پیش کر دیا
لاہور(نامہ نگار)سی آئی اے نوانکوٹ پولیس نے بیٹری چوری کے مقدمہ میں مبینہ طورپرملوث 2سگے بھائیوں کوسیشن عدالت میں پیش کردیا،ملزمان کے والدکا موقف ہے کہ پولیس نے 12روز تک اس کے بیٹوں کوغیر قانونی طو رپرحبس بے جامیں رکھاجبکہ بیلف کے ڈرسے چوری کے کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ شہری ارشدمحمدنے ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعیدکی عدالت میں اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست دائرکی جس میں شہری نے موقف اختیارکیاکہ سی آئی اے نوانکوٹ نے 12روزسے اس کے بیٹوں یوسف اورسلمان کوغیرقانونی طورپرحراست میں رکھا ہواہے۔۔عدالتی بیلف نے چھاپہ ماراتوبیٹری چوری کیس میں ملزمان کی گرفتاری ڈالی جاچکی تھی جبکہ پولیس 80ہزار روپے رشوت کے لئے 12روزسے گرفتاری نہیں ڈال رہی تھی،سب انسپکٹردیس محمدگجرنے ملزمان کوپیش کیااوربتایاکہ ملزمان سے بیٹریاں برآمدکی گئی ہیں۔