تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت حکمرانوں کو ہضم نہیں ہو رہی، سعدیہ سہیل
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے جلسے نے حکمرانوں کی عقلیں دھنگ رہ گئی ہیں مسلم لیگ ن گوجرانوالہ کو اپنا سیاسی قلعہ سمجھتی ہے لیکن گوجرانوالہ کے لوگوں نے جس جوش اور خلوص سے تحریک انصاف کو خوش آمدید کیا ہے وہ مسلم لیگ ن کی سیاسی موت ہے جلسے کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت حکمرانوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔حکمران گلو بٹوں کے ذریعے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں نہیں کرسکتے تحریک انصاف کے کارکن پُرعزم ہیں تحریک انصاف عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے میدان میں اُتری ہے اور عوام کو حقوق دلا کر ہی دم لے گی۔
انہوں نے کہا کہ اشرافیہ نے پاکستان کی معاشرتی ساخت کو کھوکھلا کر دیا ہے جس میں امیر مزید امیر اور غریب مزید استحصال کا شکار ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کے جلسوں میں بھرپور شرکت کر کے حکمرانوں کے خلاف اپنا ردِ عمل دے دیا ہے اب حکمران عوام کی رائے کا خیال رکھتے ہوئے مستعفی ہو جائیں ورنہ ہٹ دھرمی حکمرانوں کو بہت مہنگی پڑے گی۔