30نو مبر کو تحریک انصاف کااحتجاج تاریخی ہو گا ، نذیر چوہان

30نو مبر کو تحریک انصاف کااحتجاج تاریخی ہو گا ، نذیر چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار) تحریک انصاف لاہور کے رہنماءنذیر احمد چوہان نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف امیر و کرپٹ حکمران اور غریب عوام کے مابین حقوق اور نظام کی تبدیلی کی جنگ لڑ رہی ہے جس کے لیے عوامی شعور حکمرانو ں پر سرچڑھ کر بو لنے لگا ہے ۔تاریخ30نو مبر کا سو رج تحریک انصاف کے احتجاج کو سنہری حروف میں لکھے گا جس دن عوام کا سمندر ملک کے کو نے کو نے سے نکلے گا کیونکہ قوم تبدیلی کا فیصلہ کر چکی ہے ان خیا لا ت کا اظہار انھو ں نے پاکستان کو انٹرویو کے دوران کیا نذیر احمد چوہان کا کہنا ہے کہ 30نو مبر کو تحریک انصاف کااحتجاج تاریخی ہو گا جس کے بعد مسلم لیگ ن کی حکو مت عوام کوبنیادی حقوق اور حقیقی ریلیف دینے کے لیے کئی ایک اقدامات اٹھائے گی انھو ں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام میں ان کے بنیادی حقو ق کا شعور بیدار کر رہی ہے قوم سمجھ رہی ہے کہ قیام پاکستان سے اب تک ظالم حکمرانو ں نے ملک و قو م کو کیسے لو ٹا ۔یہ جنگ ظالم اور مظلوم کے درمیان ہے جو کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کئی سالوں سے لڑ رہے ہیں پی ٹی آئی کے بڑے بڑے جلسوں نے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی آنکھیں کھول دی ہیں اوران دونوں جماعتوں کا لوٹ مار کے لئے بنایاگیا گٹھ جوڑ بھی عوام نے بُری طرح مسترد کردیا ہے۔
نذیر چوہان نے کہا کہ پاکستان کی تباہی اور بربادی کی ذمہ داری انہی جماعتوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اقتدار کے مزے لوٹے ۔انہوں نے کہاکہ اس مفاد پرست ٹولے کو مسائل حل کرنے کی کوئی فکر نہیں ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت ،دہشت گردی سمیت دیگر مسائل عوام کوتحفے میں دیئے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی غریبوں کے مسائل حل کرنے میںتھوڑے سے بھی سنجیدہ ہوتے تو آج ملک تباہی اور بربادی کے دہانے پر نہ پہنچتا۔30نو مبر کو لاہور سمیت ملک بھر سے عوام سمندر اسلا م آباد کے احتجا جی دھر نے میں ہو گا اور اس دن تاریخ کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔انھو ں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کو ان کا حق دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور قوم سمجھ رہی ہے کہ ملک میں کر پٹ حکمرانوں کا احتساب قریب تر ہے وہ وقت آ نے والا ہے کہ جب محب وطن سیاستدان اس ملک کی باگ دوڑ سمبھالے گے اور ملک و قوم تر قی و خو شحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔