عمران خان صرف نعرے لگاتے ہیں عملی طو ر پر کچھ نہیں کرتے ، اللہ رکھا چودھری

عمران خان صرف نعرے لگاتے ہیں عملی طو ر پر کچھ نہیں کرتے ، اللہ رکھا چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا جہالت کے دور کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ۔عمران خان صرف نعرے لگاتے ہیں عملی طو ر پر کچھ نہیں کرتے ۔عمران خان اسلام آباد میں ہر معاملہ زیر بحث لاتے ہیں مگر خیبرپختونخواسے جہالت دور کرنے کے لئے کچھ نہیں کرتے انہوں نے کہاکہ پنجاب کے کونے کونے میں علم کی شمع روشن کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں دانش سکولوں اورتعلیمی وظائف کے ذریعے صوبے کے غریب ترین خاندانوں کے ہونہار بچوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولے گئے ہیں ۔
کم ترقی یافتہ علاقوں کی خاک آلود گلیوں کے غریب بچوں کو دانش سکولوں میں معیاری تعلیم بالکل مفت فراہم کی جارہی ہے ۔ حکومت کے تعلیمی پروگراموں کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت دیگر صوبوں کے ہونہار بچوں کو بھی شامل کیاگیا ہے جس سے قومی یکجہتی کو فروغ مل رہا ہے۔ملک کی تیزرفتار ترقی کے لئے فنی تعلیم کا فروغ بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے حکومت نے فنی تعلیم کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی ہے ۔