25 نومبرکو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے، ملک افتخار وسیم
لاہور (پ ر)آل پاکستان قصاب برادری ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک افتخار وسیم نے کہا ہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور محکمہ لائیو سٹاک ہمارے ساتھ بہت ظلم و ستم کررہی ہے۔ ہمارے کاروبار کو طرح طرح کی جھوٹی اور بے بنیاد باتیں کر کے بد نام کیا جا رہا ہے۔ کبھی بیمار اور لاغر کا کہہ کر اور کبھی مردہ جانوروں کا کہہ کر عوام اور اعلیٰ حکام کو حقیقت سے دور کھا جا رہا ہے۔ جبکہ حقیت یہ ہے کہ جب لاہور کی آبادی 20 لاکھ تھی تو شہر میں 5 سلاٹر ہاﺅس تھے اب جبکہ آبادی ڈیڑھ کروڑ سے تجاویز کر گئی ہے تو باقی سارے سلاٹر ہاﺅس بند کر کے صرف ایک سلاٹر ہاﺅس جو کہ شہر سے 40 کلو میٹر دور بنا دیاگیا ہے۔ جہاں پر آنا جانا بہت مشکل ہے اور پیمپکو سلائٹر ہاﺅس لاہور کی کپیسٹی کو پورا کرنے کیلئے نا کافی ہے۔ ہمارا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ ہم غیر قانونی کام کرنا نہیں چاہتے۔ لہذا ہمیں ٹاﺅن وائز سلائٹر ہاﺅس بنا کر دیئے جائیںجب تک سلائٹر ہاﺅس نہیں بنا کر دیئے جاتے تو پہلے سے موجود سلائٹر ہاﺅس کھولے جائیں ہمارے لاکھوں لوگ پیمپکو کی ناکامی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں اور ان کے گھروں کے چولہے بند ہو چکے ہیں۔ لہذا 25 نومبر بروز منگل کو صبح ٹھیک 10:00 بجے پنجاب اسمبلی کے سامنے بھرپور دھرنا دیں گے اور جب تک ہمیں ہمارے جائز حقوق فراہم نہیں کیا جائیں گے ہم دھرنا قائم رکھیںگے۔