لاہورلیڈز یونیورسٹی میں نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں ویلکم پارٹی

لاہورلیڈز یونیورسٹی میں نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں ویلکم پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)لاہور لیڈز یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام پنجابی کمپلیکس لاہور میں 2017-18 کے تعلیمی سیشن میں نئے آنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدرشعبہ ڈاکٹر عزیز حیدر نے کی جبکہ مہمان خصوصی ایڈوائزریونیورسٹی پروفیسر اشہد احمد تھے۔ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیئرز تنویر عباس تابش نے بھی خصوصی شرکت کی ۔پروگرام کی میزبانی سید انور زیب اور مقدس امین نے کی۔تقریب سے پروفیسراشہد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی درس گاہ میں نئے آنے والے سٹوڈنٹس کو خوش آمدید کہنا اور درست رہنمائی دینا بہت مضبوط روایت ہے جس کی بہترین مثال آپ نے پیش کی ہے ۔اس پر میں صدر شعبہ کو مبارک باد دیتا ہوں۔ طلبہ محنت، لگن اور دیانت داری سے تعلیمی کیریئر کا آغازکریں ۔یونیورسٹی ہذا تعلیم کے میدان میں گروتھ کے ساتھ آپ کی کردار سازی اور شخصیت سازی پر خاص توجہ دینے کا عزم رکھتی ہے۔ بہترین تعلیمی سہولیات کے ساتھ کھیل کے میدان بھی آپ کے منتظر ہیں۔ ہر یونیورسٹی میں بزنس کا شعبہ لیڈنگ رول ادا کرتا ہے جس کی زندہ مثال آپ ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنویر عباس تابش نے کہا کہ آپ نے ٹھیک یونیورسٹی کا انتخاب کیا ہے کہ جہاں معیاری تعلیم و تربیت اور مثالی روایات آپ کی منتظر ہیں ۔
انہوں نے علامہ اقبال کے نوجوانوں کے متعلق انقلابی اشعار اور زمانہ طالب علمی میں لکھی گئی اپنی نظم بھی بچوں کی نظر کی ۔اس موقع پر طلباو طالبات میں مشہور سنگر زعمران نیازی(کنگ آف بھنگڑہ) ہیر سنگھار،ارشد چشتی اور احمد نواز نے اپنی پرفارمنس اور گلوکاری سے حاضرین میں جوش و خروش پیدا کر دیا۔ ڈھول کی تھاپ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ جس پرحاضرین نے دھمال ڈال کر ایک سما ء پیدا کر دیا۔بزنس سکول کے طلبا و طالبات نے مختلف موضوعات پر ٹیبلو اور خاکے بھی پیش کئے۔ تقریب کے آخر میں صدر شعبہ ڈاکٹر عزیز حیدر نے مہمانوں ،انتظامیہ اور طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔تقریب میں سینئر فیکلٹی ممبران ہاشم بٹ،محمد ثاقب،احسن محمود، عزمی،محمد عمران، بلال احمد، محمد عابدعلی،اے۔ڈی کاشف سمیت کثیر تعداد میں طلباو طالبات نے شرکت کی