اظہار تعزیت

اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے سابق ڈین اور ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد حفیظ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہارکیا ہے ۔




اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے اہل خانہ کو یہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔