کوٹ عبدالمالک ،وزیرا علیٰ کی ہدایت پر گراں فروشوں کیخلاف کارروائی
کوٹ عبدالمالک ( نمائندہ خصوصی ) وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز والہ رانا شکیل اسلم اورسب رجسٹرار مزمل الیاس کی نگرانی میں تحصیلداروں با اختیار مجسٹریٹ محمد اسلم گجر،رانا ارسال خاں،سید احمد سدھو نے کوٹ عبدالمالک اور مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ماہ رمضان المبارک کے مقد س مہینہ میں گراں فروش کرنے اور ریٹ لسٹ آویز ان نہ کرنے اور نا قص اشیا خورد فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانے اور تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔رجسٹرار مزمل الیاس اورمحمد اسلم اور چوہدری ارسال خاں نے بھاری مقدار میں جرمانے کرنے اور ایف آر درج کروانے کی رپورٹ اے سی فیرو زوالہ رمضان المبارک تک رپورٹ دے دی ہے
اے سی فیرو زوالہ کے مطابق ماہ رمضان المبارک تمام افسران سستے رمضان بازاروں میں مامور ہیں اور سیکورٹی کی نگرانی میں ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں