منظور احمد وٹو کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور ( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کے سسر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں معظم خان وٹو، رکن پنجاب اسمبلی خرم جہانگیر وٹو اور ذیشان منظور وٹو کے نانا مرحوم میاں نذیر احمد وٹو کے انتقال پر تعزیت کے لئے سردار نصر اللہ خان دریشک، سعید اکبر خان نوانی، ریاض فتیانہ، سابق صوبائی وزیر ملک اقبال لنگڑیال، سابق رکن قومی اسمبلی و چیئرمین نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ اور سابق وفاقی وزیر و صدر تحریک انصاف جنوبی پنجاب نواب اسحاق خان خاکوانی وٹو ہاؤس لاہور میں آئے اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لئے دعا کی۔
۔ دریں اثناء انہوں نے میاں منظور احمد وٹو کے ساتھ اہم ملکی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔