مال روڈ پر واقعہ میڈیکل سٹور انتظامیہ پرپانچ لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ

مال روڈ پر واقعہ میڈیکل سٹور انتظامیہ پرپانچ لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج خورشید انور رضوی نے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ادویات نہ دینے اور مریض کی طبیعت خراب ہونے پر مال روڈ پر واقع میڈیکل سٹور انتظامیہ کو جواب کے لئے 8دسمبر کو طلب کرلیاہے ۔صارف عدالت میں ایجرٹن روڈ کے سردار بہادرنے مال روڈ پر واقعہ میڈیکل سٹور انتظامیہ کے خلاف پانچ لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسے گیس کی تکلیف ہوئی تو ڈاکٹر نے میڈیکل سٹور سے لینے کے لیے ادویات لکھ کر دیں۔ اْس نے بتایا کہ جب مال روڈ پرواقع بڑے میڈیکل سٹور پر ادویات لینے گیا تو وہاں موجود سٹاف نے جو ادویات دیں وہ ڈاکٹری نسخہ کے مطابق نہیں تھیں ۔


جس کے کھانے سے وہ مزید بیمار ہوگیا اوردو روز تک ہسپتال رہنا پڑا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پانچ لاکھ روپے ہرجانہ دلوایا جائے۔ عدالت نے دعویٰ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے میڈیکل سٹور مالک کو 8دسمبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔