(ن ) لیگ جمہوریت کاڈھنڈورا پیٹتی ہے پارلیمنٹ کو اہمیت دینے کو تیار نہیں،عابد صدیقی

(ن ) لیگ جمہوریت کاڈھنڈورا پیٹتی ہے پارلیمنٹ کو اہمیت دینے کو تیار نہیں،عابد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مظلوم، پسے ہوئے اور پسماندہ عوام کی نمائندہ جماعت جس نے ہمیشہ غریب عوام کے لئے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن صرف جمہوریت کا ٹنڈورا پیٹتی ہے لیکن پارلیمنٹ کو اہمیت دینے کو تیار نہیں نوازشریف کے ساتھ سیاسی ٹیم نہیں جو ان کو مشورہ دے سکے کہ فیڈریشن کی مضبوطی سے ہی ملک ترقی کرے گا جہوریت چلتی رہے گی تو عوامی مسائل حل ہوتے رہیں گے، ملک میں جب جمہوریت اور پارلیمنٹ کو خطرہ ہوگا۔ پیپلز پارٹی سامنے کھڑی ہوگی، نوازشریف کو کبھی بچایا اور نہ بچانے کا ارادہ ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی اکثریت سے جیتی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا کہا تھا۔ تین سال میں کوئی ڈیم بنا نہ بجلی گھر لگا ہے۔