آصف زرداری کو نیب ریفرنس میں باعزت بری ہونے پر مبارکباد دیتیہیں، یوسف اعوان

آصف زرداری کو نیب ریفرنس میں باعزت بری ہونے پر مبارکباد دیتیہیں، یوسف اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے آصف علی زرداری کو نیب ریفرنس میں 18سال بعد باعزت طور پر بری ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت اور تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے دشمن ہمیشہ ناکام ہوئے۔



سیف الرحمن نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر جتنے بھی مقدمات بنائے تھے وہ سب کے سب جھوٹے اور بے بنیاد تھے سیف الرحمن پیپلز پارٹی کی دشمنی میں اس قدر آگے چلے گئے تھے کہ انہوں نے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنا کر نیب کا اور قوم کا وقت ضائع کیا ۔علامہ محمد یوسف اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے اوپر بننے والے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سے باعزت طور پر بری ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سیف الرحمن بے بنیاد مقدمات بنانے پر پہلے بھی زلیل و رسوا ہوئے تھے اور اب بھی وہ زلیل و رسوا ہو رہے ہیں پیپلز پارٹی کو اللہ تعالی نے پہلے بھی سر خرو کیا تھا اور اب بھی کررہا ہے۔