شوکت خانم ہسپتال کی سر اور گردن کے درد کی مینجمنٹ کیلئے سروس کا آغاز

شوکت خانم ہسپتال کی سر اور گردن کے درد کی مینجمنٹ کیلئے سروس کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر، پشاور میں مریضوں کیلئے سر اور گردن کے درد کی مینجمنٹ کیلئے سروس کا آغاز کردیا ہے۔ اس سے قبل، مریضوں کو یہ سہولت حاصل کرنے کیلئے شوکت خانم کینسر ہسپتال، لاہور جانا پڑتا تھا۔ تاہم وہ اب پشاور سینٹر میں اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پین مینجمنٹ کی ان خدمات کیلئے نرو بلاک اور لوکل انیستھیزیا کے ذریعے کارٹی کاسٹروآئیڈز، بوٹولینم ٹاکسن اور پیری فیرل نیورولیسس کے مختلف طریقہ کار استعمال ہوتے ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ سہولت ہسپتال کے مریضوں کیلئے مہینے میں ایک دن کیلئے دستیاب ہوگی ۔

تاہم اس کا دائرہ کار مہینے میں دو دن تک بڑھادیا جائے گا اور ہسپتال کے علاوہ دیگر مریض بھی یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔