حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی، 5 سالہ بچہ ماں کے حوالے کرنے کا حکم

حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی، 5 سالہ بچہ ماں کے حوالے کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جاءکی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ بچہ باپ کی تحویل سے برآمد کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے ساندہ کی رہائشی عائشہ بی بی نے حبس بے جاءکی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا تھا کہ سائلہ کے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا اور اس کے کمسن بچے عمیرکو زبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ سائلہ کا بچہ اس کے شوہر سے برآمد کروا کر اس کے حوالے کیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ نے گزشتہ روز بچے اور اس کے والد کو عدالت میں پیش کر دیا جہاں عدالت نے بچہ ماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔