عدالتی حکم کی عدم تعمیل، 9تھانوں کے ایس ایچ او کےخلاف سی سی پی او کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج غفارمہتاب نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر 9تھانوں کے ایس ایچ او کے خلاف سی سی پی او کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت میں پولیس کی طرف سے مقدمہ نہ دینے پر سائلوں کی طرف سے اندراج مقدمے کی درخواستیں زیر سماعت ہیں عدالت میں درخواستیں آنے پر فاضل جج نے پولیس سے رپورٹ طلب کی لیکن عدالت کے احکامات پر ایس ایچ او کی طرف سے کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا اس پر عدالت نے 9 تھانوں کے ایس ایچ اوکے خلاف سی سی پی او کو ایک مراسلہ بھجوایا جس میں میں ایس ایچ او کے خلاف پولیس رولز 155-Cکے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ عدالت نے جن ایس ایچ او کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا ہے ان میں ایس ایچ اوتھانہ لٹن روڈ، گلشن راوی، سبزہ زار، فیکٹری ایریا، شادباغ،باغبانپورہ، ڈیفنس بی،نشترکالونی اور تھانہ لوئرمال کے ایس ایچ او شامل ہیں۔