انڈیا: دہلی میں فیس بک کو انگریزی نصاب کا حصہ بنانے پر غور
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک پر پوسٹ کرنا تقریباً پونے دو ارب صارفین کا روزانہ کا مشغلہ ہے۔کوئی سیاسی بیان بازی یا پھر اپنے کسی عزیز کے لیے پیش کیے جانے والے پیغام تہنیت یا پیغام عقیدت بہت سے 'لائکس' کا موجب ہو سکتے ہیں لیکن شاید ہی کوئی ان بیانات یا پیغامات کو ادب میں شمار کرے۔لیکن انڈیا کی معروف دہلی یونیورسٹی اس سے اتفاق نہیں رکھتی اور وہ فیس بک پوسٹ لکھنے کو اپنے انگریزی کے نصاب میں شامل کر رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی طلبہ کو یہ بھی پڑھایا جائے گا کہ کس طرح دلچسپ بلاگ یا پھر 'کور لیٹر‘ یا تعارفی خط لکھا جائے۔انگریزی کے نئے نصاب کی تجویز پر فی الحال دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر غور کر رہے ہیں۔دہلی یونیورسٹی میں انگریزی شعبے کے سربراہ پروفیسر کرسٹل دیوڈاسن نے بی بی سی کو بتایا کہ 'فیس بک کے اپ ڈیٹس مہارت کے فروغ کے نصاب کا حصہ ہوں گے۔ یہ پیشہ ورانہ ہنر کے فروغ کے لیے غیر اکیڈمک کورس