فارماسوٹیکل کمپنی کے مالک، کوالٹی آفیسراورمنیجرکو2لاکھ 75ہزار روپے جرمانہ کا حکم
لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمدجہانگیرنے غیرمعیاری انجکشن تیارکرنے پرمنورفارماسوٹیکل کمپنی فیروزپورروڈکے مالک، کوالٹی آفیسراورمنیجرکو2لاکھ 75ہزار روپے جرمانہ اورتابرخاست عدالت قیدکی سزاکا حکم سنا دیا ہے ۔چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمدجہانگیرکی عدالت میں ڈرگ انسپکٹرنے منورفارما سوٹیکل کمپنی فیروزپورروڈ کے مالک شیخ محمد رفیع، کوالٹی انچارج محمداقبال اورپراڈکشن منیجرخلیل احمدکے خلاف چالان پیش کیاتوعدالت کو بتایا گیا کہ کمپنی نے قیروکنے کے ٹیکے تیارکرکے ان کو لیڈی ولنگڈن ہسپتال بھجوایا جواستعمال کرنے پرغیرمعیاری پائے گئے۔عدالت میں چالان آنے پرفاضل جج نے سماعت کے بعد کمپنی کے مالک، کوالٹی آفیسراورمنیجرکو2 لاکھ 75ہزارروپے جرمانہ اورتابرخاست عدالت قیدکی سزاسنادی۔