حکومت ملک میں اسلامی معاشی اور معاشرتی نظام فوری نافذ کرے،جماعت اہلحدیث

حکومت ملک میں اسلامی معاشی اور معاشرتی نظام فوری نافذ کرے،جماعت اہلحدیث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی گرتی ہوئی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ملک میں اسلام کا دیا ہوا معاشی اور معاشرتی نظام فوری طور پر نافذ کرے،اور دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے،پاکستان معاشی لحاظ سے زبوں حالی کا شکار ہے۔

عوام کو کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں،گذشتہ روز لاہور میں پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہر روپڑی نے پنجاب کی کابینہ کے ہگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے حالات خراب کررہی ہیں وہ سی پیک منصوبے کو مسلسل نشانہ بنارہی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی سازشوں کوناکام بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایسی پالیسیاں مرتب کی جائیں جو20کروڑعوام کے جان ومال اور معاشی تحفظ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نازک دور سے گزررہا ہے۔ایک طرف دشمن ہمارے درمیان اختلافات کو ہوادینے کی کوشش کررہا ہے تو دوسری جانب بے گناہ اور معصوم زندگیوں سے کھیلنے کی ناپاک جسارت کررہا ہے۔ان کی تمام سازشوں کو ناکام بناکر ہی ہم پاکستان کے مستقبل کومحفوظ اور پائیدار استحکام حاصل کرسکتے ہیں۔ بھارت دنیا بھرسے اسلحہ اکٹھاکررہا ہے اورجنگی تیاریوں میں مصروف ہے مگر بدقسمتی سے ہم آپس کے اختلافات اور اندرونی انتشار کا شکار ہیں۔