بولیویا میں قدیم اورورو کارنیوال کا آغاز،3روز جاری رہیگا

بولیویا میں قدیم اورورو کارنیوال کا آغاز،3روز جاری رہیگا
 بولیویا میں قدیم اورورو کارنیوال کا آغاز،3روز جاری رہیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بولیویا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بولیویا کا قدیم اورورو کارنیوال شروع ہو گیا۔ میلہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل ہے۔ موسیقی اور رقص ، رنگ برنگ اور عجیب کاسٹیوم کے ساتھ فنکاروں نے اورورو کارنیوال کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا ، افتتاحی تقریب کے موقع پر پریڈ بیس گھنٹے جاری رہی جس میں پچیس ہزار رقاص اور ایک سو سے زائد بینڈز نے حصہ لیا۔ سطح سمندر سے تین ہزار سات سو میٹر کی بلندی پر واقع قصبے اورورو کی مناسبت سے میلے کا نام رکھا گیا ہے۔ اورورو کارنیوال کا آغاز سترہویں صدی میں ایک مذہبی میلے کے طور پر ہوا تھا۔ کارنیوال میں قصبے اور گرد و نواح میں بسنے والے ایک سو تیس قبائل کے لوگ شریک ہوتے ہیں اور ہر ایک قبیلے کا رقص اور موسیقی دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔ تین روز جاری رہنے والے میلے کو اندرون اور بیرون ملک سے لاکھوں لوگ دیکھنے آتے ہیں۔

Back to Co