والدہ کے پاؤں دھو کر پینے کی پاکستانی نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

والدہ کے پاؤں دھو کر پینے کی پاکستانی نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
 والدہ کے پاؤں دھو کر پینے کی پاکستانی نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے راجہ عمیر حسین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں اْنہیں اپنی والدہ کے پاؤں دھو کر پانی پیتے جاسکتاہے اور ساتھ ہی بتایاکہ ’ میری خواہش ہے کہ ہربیٹااپنی ماں کی کم ازکم اتنی توعزت کرے، ان کی خدمات کا بدلہ تو نہیں چکاسکتے ،کم ازکم اپنی پیارمحبت کااظہار یہ سب کچھ کرکے ضرور کریں،امی کے پاؤں دھو کر پیتا ہوں، اپنی لمبی ڈاڑھی کیساتھ بھی 100یا 101دن پاؤں دھوکر پانی پینے کی توفیق ملی،یہ بھی بتادوں کہ فلم میری بیوی بنارہی ہیں‘ اور پھر والدہ کے دھوئے ہوئے پاؤں چومتے ہوئے بتایاکہ اس تکلیف کے بعد والدہ سے معافی بھی مانگتاہوں جس پر اس کی والدہ نے دعادیتے ہوئے کہاکہ ’آپ پر رحمتیں نازل ہوں اوراللہ تعالیٰ کسی کا محتاج نہ کرے‘۔سوشل میڈیا پر شیئرہوتے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی جہاں بیشتر لوگوں نے اسے سراہا لیکن چندلوگوں نے اسے سستی شہرت کے حصول کا طریقہ قراردیا۔