قرض وصولی کیلئے نادہندہ کے اثاثے نیلام کرنے کا شیڈول جاری
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ نے مختلف مالیاتی اداروں کاکروڑوں روپے قرض وصول کرنے کیلئے نادہندہ کے اثاثے نیلام کرنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے ، کورٹ کی جانب سے مقررآکشنرزنے نیلامی سے متعلق اشہارات چپساں کرناشروع کردیئے ہیں بینکنگ کورٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سونیر ی بینک سرکلر روڈبرانچ کے 3 کروڑ 20 لاکھ 47 ہزار کے نادہندہ شیخ محمدبشیر،عبدالکریم شیخ اورمحمدگلزارکیاثاثوں کی نیلامی 13 فروری کوکرائی جائے گی ، شادمان کالونی کے رہائشی سلیم رفیع سے یونائیڈ بینک لبرٹی مارکیٹ کا 2 کروڑ 38 لاکھ قرض وصول کرنے کے لئے ان کے اثاثوں کی نیلامی 3 فروری کوکرائی جائے گی ، اسی طرح ڈی ایچ اے کے رہائشی فاروق انٹرپرائز کے مالک فاروق حمیدسیایم سی بی بینک کے 35 لاکھ 33ہزار915 روپے قرض وصول کرنے کے لئے ان کے اثاثوں کی نیلامی 26 فروری کو کرائی جائے گی، نیشنل بینک ڈی ایچ اے برانچ کا52 لاکھ 26 ہزار941 روپے قرض وصول کرنے کے لئے نیلامی 20 فروری کوہوگی ،اسی طرح حبیب بینک ننکانہ صاحب برانچ کا2لاکھ 34ہزارقرض وصول کرنے کے لئے گلشن محمود،میاں حامدجیلانی اور میاں حمزہ جیلانی کی جائیداد 5 مارچ کو نیلام کرنے کاشیڈول جاری کردیاہے۔