سرسید احمد کے یوم وفات پر خصوصی نشست
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج صبح تحریک علی گڑھ کے بانی رہنما سرسید احمد خان کے یوم وفات کے موقع پر ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔اس نشست کی صدارت تحریک پاکستان کے نامور کارکن ، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ مقررین میں وائس چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، ابصار عبدالعلی، ڈاکٹر اجمل نیازی، ڈاکٹر محمد شفیق جالندھری اور افضال ریحان شامل ہیں۔ نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہاہے۔