عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گلشن راوی کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم

عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گلشن راوی کی تنخواہ قرق کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں عدالتی حکم کے باوجود تعمیل نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گلشن راوی کی تنخواہ تاحکم ثانی قرق کرنے کا حکم دے دیا مذکورہ تھانے میں 3سال قبل ایک قتل کامقدمہ درج ہوا جو عدالت میں زیرسماعت ہے تاہم عدالت کی جانب سے متعدد بار ایس ایچ اوکوطلبی کے نوٹس جاری کئے گئے لیکن وہ عدالت حاضر نہیں ہوا جس پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ گلشن راوی کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔