رائل کالج آف پیتھالوجسٹ یو کے، ڈاکٹر ساجد مشتاق پاکستان کیلئے ایڈوائزر نامزد

رائل کالج آف پیتھالوجسٹ یو کے، ڈاکٹر ساجد مشتاق پاکستان کیلئے ایڈوائزر ...
 رائل کالج آف پیتھالوجسٹ یو کے، ڈاکٹر ساجد مشتاق پاکستان کیلئے ایڈوائزر نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (پ ر)دی رائل کالج آف پیتھالوجسٹ یو کے نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کے کنسلٹنٹ پیتھالوجسٹ اور ہیڈ آف پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ساجد مشتاق کو پاکستان کے لئے ایڈوائزر نامزد کیا ہے۔ ۔ ۔  رائل کالج آف پیتھالوجسٹ ایک پیشہ ور ممبرز کا ادارہ ہے پیتھالوجی کے شعبہ کا معیار برقرار رکھنے اور اس کو فروغ دینے کے لئے مصروف عمل ہے۔ دی رائل کلاج نے ڈاکٹر ساجد کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے علم اور پاکستان میں پیتھالوجسٹ اور پیتھالوجی کے اداروں کے ساتھ ان کے وسیع روابط سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر ساجد مشتاق کی بطور کنٹری ایڈوائزر کی یہ نامزدگی پاکستان اور شکوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے یقیناً ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔