اے ٹو زی چیمپئنز آرٹ اینڈ کریٹیو رائٹنگ مقابلہ میں پاک ترک سکول کی طالبہ کا اعزاز

اے ٹو زی چیمپئنز آرٹ اینڈ کریٹیو رائٹنگ مقابلہ میں پاک ترک سکول کی طالبہ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)تخلیقی تحریر اور کارڈ سازی کے درجات میں منقسم اے ٹو زی مقابلہ میں ممتاز تعلیمی اداروں کی طالبات نے بھر پور شرکت کی ۔ پاک ترک سکول او لیول تھری کی طالبہ مریم نورین اُسویٰ ’’کارڈ سازی ‘‘ کے مقابلہ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سونے کے تمغہ کی حقدار ٹھہریں ۔مزید طالبات میں اریبہ حیدر ، زوہا نور ، مریم نورین اور بسم اللہ ناصر نے پاک تُرک انٹرنیشنل سکولز اور کالجز کی نمائندگی کرتے ہوئے ’’تخلیقی تحریر ‘‘ کے مقابلہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ عائشہ فرخ نے کارڈسازی کے مقابلہ میں قابلِ تحسین کارکردگی کا مظاہر کیا۔ سکول کے ڈائریکٹر اسلم بھٹی کہا کہنا تھا کہ احساس تفاخر سے سر شار پاک تُرک ان طالبات کو اس مقابلہ میں بھر پور شرکت پر مبارکباد پیش کی۔