تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران کے گھر محفل میلاد
لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف ویمن ونگ کی سینئر نائب صدر تنزیلہ عمران خان کے گھر ایف بلاک ماڈل ٹاﺅن میں گزشتہ روز محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میلاد میں مرکزی رہنماتحریک انصاف شفقت محمود، سلونی بخاری، سعدیہ سہیل، ڈاکٹر مراد راس، نعیم میر، ولید اقبال اور ڈاکٹر زرقا سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر عہدےداران نے شرکت کی۔محفل میں ختم یاسین شریف اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور ملک کی سلامتی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔جبکہ پشاور کے ہولناک سانحے پر اظہار افسوس کر تے ہوئے شہدائے پشاور کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔