امن کیلئے فیض کے پیغام کو عام کرنا از حد ضروری ہے:ڈاکٹر رخسانہ کوثر

امن کیلئے فیض کے پیغام کو عام کرنا از حد ضروری ہے:ڈاکٹر رخسانہ کوثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) وائس چانسلرلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر رخسانہ کوثر نے کہا ہے کہ فیض احمدفیض شاعر امن تھے۔ آج پاکستان کو امن کے حوالے سے جن چیلنجز کا سامنا ہے فیض کے پیغام کو عام کرنا از حد ضروری ہے۔وہ اردو لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام یوم فیض احمدفیض کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہی تھیں۔ سیمنار ہال میں منعقدہ تقریب نے طالبات نے فیض احمدفیض کا کلام ترنم کے ساتھ پیش کیا۔ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے کہا کہ فیض نے انسانیت کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا۔علامہ اقبال کے بعد وہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے شاعر ہیں۔چئیرپرسن شعبہ اردو ڈاکٹر حمیرا ارشاد نے کہا کہ فیض احمدفیض نے اپنے کلام سے مجبور طبقے کو اپنے حق کیلئے اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا۔

انچارج اردو لٹریری سوسائٹی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عذرا نے کہا کہ فیض احمدفیض کا کلام اپنے اندر حد درجہ موسیقیت رکھتا ہے۔ فیض احمدفیض کی غزلیں گانے والے گلوکاربھی شہرت کی بلندیوں کو چھو گئے۔

Back