مجید نظامی کی وفات پر مختلف سیاسی ، سماجی ومذہبی رہنماﺅں کا اظہار تعزیت

مجید نظامی کی وفات پر مختلف سیاسی ، سماجی ومذہبی رہنماﺅں کا اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر+ جنرل رپورٹر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سےکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،سید محمد کفیل بخاری،میاں محمد اویس اور قاری محمد یوسف احرارنے روزنامہ”نوائے وقت“کے چیف ایڈیٹر مجید نظامی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحافتی وملی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ انہوں نے حمید نظامی کے مشن کو آگے بڑھایا اورپاکستان کے دشمنوں اور ختم نبوت کے غداروں کے خلاف انہوں نے جرا¿ت وبہادری کے ساتھ جو کرداراداکیاوہ اپنی مثال آپ ہے نامور صحافی مجید نظامی کی وفات پر ماہنامہ ندائے اجود کے چیف ایڈیٹر اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے شعبہ حفظ کے ناظم مولانا حافظ اجود عبید نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مجید نظامی کی وفات سے حق سچ کی صحافت کا سورج غروب ہوگیا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مجید نظامی کی شخصیت نوجوان صحافیوں کیلئے مشعل راہ ہے جمعیت علماءاسلام ) ف ( پنجاب کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمن ،صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی مظہر اسعدی ،سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان ،حافظ حبیب اللہ چیمہ ، چوہدری ضیاءالحق،مفتی عبدالخالق ، مولاناتاج محمد ،مفتی شاہد مسعود، صاحبزادہ سعید احمد ،پیر جی عزیز الرحمن نے ایڈیٹر نوائے وقت ڈاکٹر مجید نظامی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی دینی وسماجی خدمات اور تحریک تحفظ پاکستان میں ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ، علاوہ ازیں جامعہ اسلامیہ راولپنڈی ،جامعہ عبیدیہ فیصل آباد،جامعہ رشیدیہ ساہیوال ، جامعہ اسعد بن زراراہ،خانقاہ رشیدیہ چیچہ وطنی ،جامعہ عزیزالعلوم چیچہ وطنی ، جامع مسجد محمدی ہارون آباداورجامع ابوذر غفاری ساہیوال میں ڈاکٹر مجید نظامی کے ایصال ثواب کے لےے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔