تعلیم یافتہ معاشرے دنیا میں عزت اور احترام سے جینے کا سلیقہ بتاتے ہیں،انجینئر محمد بلیغ الرحمان
لاہور (پ ر) کتابیں معاشرے میں شعور، علم، دانش تقسیم کرتی ہیں، انہی سے لوگوں کو تعلیم ملتی ہے۔ تعلیم یافتہ معاشرے دنیا میں عزت اور احترام سے جینے کا سلیقہ بتاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انجینئر محمد بلیغ الرحمن وفاقی وزیر تعلیم نے علامہ عبدالستار عاصم چیئرمین قلم فاؤنڈیشن سے گفتگو ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ ناصرف اہل وطن کے محسن ہیں بلکہ وہ اہل اسلام کے بھی ہیرو ہیں۔ ان کی شخصیت پر ’’انسائیکلوپیڈیا جہان قائد‘‘ جیسی بیٹی کتاب پانچ والیوم میں لکھ کر بہت بڑی خدمت کی ہے اور یہ کتاب پوری قوم کے لئے انمول تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب اہل دانش اور اساتذہ کرام کو ضرور پڑھنی چاہیے اور ہر لائبریری میں ضرور ہونی چاہئے۔ اس کتاب کا انتساب وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے نام منسوب ہے۔