انجینئر نگ یونیورسٹی میں چینی زبان سکھانے کا سنٹر قائم
لاہور ( خبرنگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں چینی زبان سکھانے کا سنٹر قائم کردیا گیا ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے اس کا افتتاح کیا۔ہومینٹیز ڈیپارٹمنٹ میں قائم چینی لینگویج سنٹر میں یوای ٹی کے اساتذہ سٹاف کے لیے چینی زبان سیکھنے کے لیے خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔ افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ اقتصادی ثقافتی اور فنی میدانوں میں باہمی تبادلے کے لیے چینی زبان پر عبورناگزیر ہو چکا ہے۔ایک ابھرتی ہوئی عالمی معیشت ہونے کے ناطے چین کے انجینئرنگ، سوشل سائنسز، کاروباری اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں حاصل کردہ کامیابیوں اور تجربات سے استفادہ کی ضرورت ہے۔خاص طور پراقتصادی راہداری کے منصوبے کے ضمن میں انکی زبان کی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے۔ چین کے تعاون سے کول منصوبے بھی لگائے جارہے ہیں۔
۔
۔
۔
مستقبل میں باہمی تجارت کے امکانات کو بہتر بنانے کے لیے چینی زبان پر عبور سے بڑا فائدہ ہو گا۔اور ہم چین کی ترقی کا راز معلوم کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس انجم اور دیگر فکلیٹی ممبرز بھی موجود تھے۔