اسٹیٹ انٹری ٹیسٹ آزاد جموں اینڈ کشمیر میڈیکل و ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز کے نتائج کا اعلان

اسٹیٹ انٹری ٹیسٹ آزاد جموں اینڈ کشمیر میڈیکل و ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز کے نتائج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے اسٹیٹ انٹری ٹیسٹ آزاد جموں اینڈ کشمیر میڈیکل و ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز میں داخلے کیلئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ مجموعی طور پر2940امیدواروں نے25ستمبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی۔مظفر آباد کی ثانیہ بشیر نے 1034/1100نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔مظفرآباد ہی کی نقش فاطمہ نے 1017/1100نمبر لیکر دوسری جبکہ ابصار مختار نے 1011/1100نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔