للہ تعالی ٰنے جو شان و فضیلت ہمارے حضور نبی کریم ؐکو عطا کی وہ کسی اور نبیؐ کے حصہ میں نہیں آئی،مولانا مرتضیٰ حسین

للہ تعالی ٰنے جو شان و فضیلت ہمارے حضور نبی کریم ؐکو عطا کی وہ کسی اور نبیؐ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)معروف مذہبی اسکا لرمولانا مرتضیٰ حسین گھلو نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے جو شان و فضیلت ہمارے حضور نبی کریم ؐکو عطا کی وہ کسی اور نبیؐ کے حصہ میں نہیں آئی ،آپ پوری کائنات کے لیے رحمت اللعالمین ہیں ۔آپ کی اپنے اہل بیت کے ہمراہ فتح مباہلہ دین اسلام پھیلانے اور شان رسالت منوانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی یہ باتیں انہوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے پی آر اور حاجی عامر حسین ہاشمی کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ حیدریہ ٹرسٹ کھاڑک میں عید مباہلہ کے موقع پر منعقدہ محفل میلاد کی تقریب میں کیں۔






جس میں حاجی نثار علی خان ،حاجی مشکور حسین ہاشمی ،سید سجاد بخاری ،غضنفر علی شاہ،اسلم ورک ،حاجی عبدالغفور بٹ ،شہباز علی ،عمران علی سمیت ،دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سنت نبوی پر عمل پیرا ہونے سے دنیا و آخرت کی مشکلات حل ہو سکتی ہیں،ہمارا دین امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے ،ہم دہشت گردی اور شر پسندوں کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور حکومت کے جاری آپریشن کی بھر پور حمایت کرتے ہیںآخر میں ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی ،اور قیام امن و اتحاد بین المسلمین کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔