ورچوئل یونیورسٹی میں دو ہزار پانچ سو طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کا آغازکردیاگیا

ورچوئل یونیورسٹی میں دو ہزار پانچ سو طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کا آغازکردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت دو ہزار پانچ سو طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کا آغازکردیاگیا۔اس سلسلہ میں ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے ایم اے جناح کیمپس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹرنوید اے ملک تھے۔ انہوں نے تمام شرکاء کوخوش آمدید کہا اور لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم اور ایچ ای سی کے اقدام کو سراہا اسے ریسرچ کلچر کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔اُن کا کہنا تھا کہ ورچوئل یونیورسٹی ملک بھرکے طلبا ء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ایک ہی سطح پر لا کر کھڑا کرنا چاہتی ہے تا کہ وہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم سے طلبہ کی تعلیمی استعدادمیں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔