علم روشنی اور طاقت ہے اس سے جہالت کے اندھیروں کو مٹا سکتے ہیں،ادیب جاودانی
لاہور(پ ر) مون لائف سکول سسٹم کے چیئرمین ادیب جاودانی نے کہا ہے کہ علم روشنی اور طاقت ہے، طاقت کے ذریعے جہالت کے اندھیروں کو مٹا سکتے ہیں، تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی،انہوں نے ان خیالات کا اظہار مون لائٹ سکول نسبت روڈ میں تقاریری مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچے جنت کے پھول ہیں اور ان پھولوں کو مرجھانے سے بچایا جائے۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔واصف ادیب نے کہا کہ ملک کی ترقی کا راز تعلیم کے فروغ میں مضمر ہے حکومت اور نجی ادارے بھی فروغ تعلیم کے لئے مثبت اور تعمیر کردار ادا کریں تو کوئی وجہ نہیں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن نہ ہو سکے۔