عمرا ن خان آفشور کمپنیوں کے کپتان بن گئے ہیں،میاں عرفان
لاہور( پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے نام روز آف شور کمپنی ثابت ہوتی ہے ،وہ آف شور کمپنیوں کے کپتان بن گئے ہیں ،،کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان ابھی عمران خان کے نام اتنی آف شور کمپنیوں پر حیران ہیں اوراب وہ عمران خان سے اختلاف رکھتے ہیں ،عمران خان نے کارکنان سے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں ہوسکے ہیں
،خیبرپختون خواہ کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ،عمران خان سیاسی بیانات دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کررہے ،ابھی تک انہوں نے خیبرپختون خواہ کے عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ،انہوں نے کہاکہ عمران خان جلسے کرنے کے بجائے خیبرپختون خواہ حکومت پر توجہ دیں اور وہاں کے عوام کے مسائل حل کریں ۔