تین میڈیکل سٹور مالکا ن کو مجموعی طور پر پانچ سال قید 95ہزار جرمانہ
لاہور(خبرنگار) ڈرگ کورٹ نے غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والے تین سٹورمالکان کوجرم ثابت ہونے پرمجموعی طور پرپانچ سال قید اور95 ہزارروپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنادیاہے۔شاہدرہ،گجو متہ اوربیگم کوٹ میں موجودمیڈیکل سٹورمالکان شرافت،اسلم اورنذیرغیر معیاری ادویات فروخت کررہے تھے جن کیخلاف ڈرگ انسپکٹرنے مقدمہ درج کرایااورفاضل عدالت میں ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چالان پیش کیا۔فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعدجرم ثابت ہونے پرمزکورہ مجرمان کوسزاوجرمانہ کاحکم سنادیا۔